.

عراق: تنقید کرنے پر پولیس نے شہری کے بال اور مونچھیں مونڈ دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وفاقی پولیس کے عناصر کو ایک عراقی شہری کا سر اور مونچھیں مونڈتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ عراقی شہری نے پولیس اہل کاروں پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اس شہری سے مالی رقوم بٹور کر اسے لاک ڈاؤن میں کام کرنے کی اجازت دے دی۔

اس الزام کے درست ہونے کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا تاہم پولیس کے عناصر نے تذلیل آمیز طریقے سے اس شہری کے سر اور مونچھوں کو مونڈ دیا۔ اس کے علاوہ مزید تذلیل اور وڈیو بنانے کے لیے اس کی گردن پر ٹانگیں رکھ دیں۔

سوشل میڈیا پر اس وڈیو کے وائرل ہونے کے بعد عراقی سرگرم کارکنان اور میڈیا پرسنز نے پولیس اہل کاروں کے اس فعل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عراقی شہری کی توہین کرنے والوں کو سزا دی جائے۔

عوام مہم کے نتیجے میں عراقی وزیر داخلہ عثمان الغانمی نے اس فعل میں ملوث اہل کاروں کو معطل کرنے اور انہیں جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا