.

عراق میں عید کے موقعے پر ملک بھر میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کی حکومت نے کرونا وائرس کے مزید پھیلنے کے خطرے کے پیش نظرآئندہ اتوار سے جمعرات تک عیدالفطر کی تعطیلات کےدوران ملک بھر میں کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کابینہ کےاجلاس کے دوران کہا کہ ان کی حکومت ملک کو درپیش سیکیورٹی، اقتصادی اور صحت سمیت تمام چیلنجز کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔

انہوں میں عراق میں جاری اقتصادی بحران اور کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صحت کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں منگل کے روزعراق میں پارلیمانی کرائسز سیل کی جانب سے وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے عید کے ایام میں ملک بھر میں کرفیو کے نفذ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب سوموار کے روز عراق میں کرونا کے 150 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ ان میں سے 120 کیسز صرف بغداد سے سامنے آئے ہیں۔