مصر میں وزارت اوقاف کی جانب سے عید الفطر کی نماز کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ گذشتہ روز جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نماز عید مسجد سیدہ نفیسہ میں ہو گی۔ نمازیوں کی تعداد صرف بیس ہو گی اور اس میں صرف اوقاف کے کارکنان شریک ہوں گے۔ اس موقع پر مسجد عوام کے لیے قطعا نہیں کھولی جائے گی۔ اس کے علاوہ مسجد کے صرف اندرونی اسپیکروں کا استعمال کیا جائے گا۔ بیرونی اسپیکروں کا استعمال نہیں کیا جائے گا تا کہ مسجد کے باہر مجمع اکٹھا ہونے روکا جا سکے۔
وزارت اوقاف نے باور کرایا ہے کہ تمام نمازیوں پر حفاظتی ماسک کا پہننا لازم ہو گا۔ ہر دو نمازیوں کے درمیان تمام سمتوں سے 2.5 میٹر کے فاصلے کا خیال رکھا جانا ضروری ہو گا۔
وزارت کے مطابق مسجد کے بیرونی اسپیکروں کے ذریعے عید الفطر کی تکبیرات نشر کرنے کی اجازت ہو گی۔ تاہم تکبیرات کے دوران مسجد مسلسل بند رہے گی۔
وزارت اوقاف نے زور دیا کہ جن مساجد میں نماز جمعہ ادا کی جانی تھی وہ ہی متعدد ضوابط کے ساتھ عید کی تکبیرات نشر کریں گی۔