امریکا کے پراسیکیوٹر جنرل نے سرکاری طور پر ایرانی سونے کے تاجر سجاد شہیدیان پر تہران کے خلاف عاید کردہ پابندیوں کو غیر موثر بنانے کے لیے منی لانڈرنگ، دھوکہ دہی اور جعل سازی کا الزام عاید کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 33 سالہ ایرانی کاروباری شخصیت سجاد شہیدیان سہیل شہیدی کے نام سے مشہور ہے۔
حال ہی میں برطانوی پولیس نے شہیدیان کو حراست میں لیا ہے۔ برطانیہ میں ایرانی کاروباری شخصیت کی گرفتاری امریکا کے مطالبے پر عمل میں لائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سجاد شہیدیان " Payment 24 " نامی ایک کمپنی کا ڈائریکٹر ہے۔ یہ کمپنی سونے کے آن لائن کاروبار کے لیے کام کرتی ہے۔ اس کمپنی اور اس کے ڈائریکٹر پرالزام ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکا کی عاید کردہ پابندیوں کو غیر موثر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں۔
شہیدیا کو ایران میں ایک کامیاب کاروباری شخصیت قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے گذشتہ پانچ سال کے دوران سونے کی تجارت سے 25 لاکھ ڈالر کا منافع کمایا ہے۔
شہیدیان نے سنہ 2016ء میں ایران پر عاید کردہ اقتصادی پابندیاں اٹھنے کے چند ماہ بعد کاروبار شروع کیا تھا۔ انہوںے سید سجاد شہیدیان اینڈ کو کے نام سے ایک کمپنی قائم کی تھی۔
مذکورہ کمپنی ایران کے مرکزی بنک کے ساتھ سونے اور اس کی مصنوعات کا لین دین کرتی رہی ہے۔ اس نے سونے کی تجارت اور کاروبار کے لیے دھوکہ دہی اور جعل سازی کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ کا طریقہ بھی اختیار کیا۔
-
امریکا نے ایران کے وزیرداخلہ سمیت نو شخصیات پر پابندیاں عاید کردیں
امریکا نے ایران کے وزیر داخلہ سمیت نو شخصیات پر نئی پابندیاں عاید کردی ہیں۔امریکا کے محکمہ خزانہ نے بدھ کو اس ضمن میں اپنی ویب گاہ پر ایک نوٹس جاری ... بين الاقوامى -
ایران کے ساتھ کاروبار، امریکا نے چینی کمپنی بلیک لسٹ کر دی
امریکی وزارت خزانہ نے منگل کے روز اعلان کیا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ تجارتی اور کروباری شعبے میں مدد کرنے والی ایک چینی کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا ہے ... بين الاقوامى -
امریکی نیوی کی ایران کو بحری جہازوں کے قریب آنے پر جوابی کارروائی کی دھمکی
امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کےقریب ٓنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا ... بين الاقوامى