ایمریٹس ائیرلائن کا فلائٹ آپریشن بحال، صفائی اور احتیاط کے نئے قواعد پر سختی سے عمل
دبئی کی فضائی کمپنی ایمریٹس ائیرلائنز نے کرونا وائرس کے لاک ڈائون میں نرمی کے بعد نو مقامات پر اپنے فضائی آپریشنز کا آغاز کردیا ہے۔ ان آپریشنز میں عملے اور مسافروں کو وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے جہاز کے عملے کو خصوصی لباس مہیا کرنے کے ساتھ تمام احتیاطی اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
ائیرلائن کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں تمام تر احتیاطی اقدامات کو دکھایا گیا ہے۔ امارت نے لاک ڈائون میں عالمی نرمی کے بعد آٹھ ممالک کے نو شہروں میں اپنی معمول کی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایمریٹس ائیرلائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عادل الرضا نے ایک بیان میں بتایا کہ "ایمریٹس ائیرلائنز فضائی سفر کو محفوظ بنانے اور اپنے عملے اور مسافروں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئےجامع اقدام اٹھا رہے ہیں۔ فضائی سفر میں انفیکشن پھیلنے کے خطرات پہلے ہی بہت کم ہیں مگر اس کے باوجود ہم نے سفر کے تمام مراحل پر نظر ثانی کر کے یقینی بنایا ہے کہ سفر کے آغاز سے اختتام تک محفوظ بنایا جاسکے۔ ہمارے ہر حفاظتی عمل کے نتیجے میں صحت کو لاحق خطرات کم ہورہے ہیں اور اس تمام جدوجہد کا مقصد فضائی سفر کو ہر ممکن حد تک محفوظ بنانا ہے۔"
ائیرلائن کی جانب سے اٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات میں تمام مسافروں کو ائرپورٹ کے چیک ان کائونٹر پر حفاظتی کٹ فراہم کی جائے گی جس میں ماسک، دستانے، جراثیم کش ٹشو اور ہینڈ سینیٹائزر ہونگے۔
دبئی ائیرپورٹ پر موجود مسافروں اور عملے کے لئے دستانے اور ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ایمریٹس کی پروازوں پر صرف ماسک پہننے کی شرط رکھی گئی ہے۔
اس موقع پر ایمریٹس ائیرلائن نے اپنے فضائی عملے کے نئے یونیفارم کی نمائش کی جو کہ پی پی ای [پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹ] سے لیس ہیں۔اس کے علاوہ ویڈیو میں بتایا گیا کہ ایمریٹس کے جہازوں کے کیبن میں جدید ترین ائر فلٹرز نصب ہیں جن کی مدد سے کیبن کی فضاء سے 99٫97 فی صد وائرس اور بیکٹریا ختم ہو جاتے ہیں۔
-
امارات کی "ایران کے ساتھ فضائی حدود کھلے ہونے" سے متعلق دعوؤں کی تردید
متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بدھ کے روز ایک وضاحتی بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض فضائی کمپنیوں کو امارات کے لیے ... مشرق وسطی -
یو اے ای :کرونا وائرس سے چاراموات، 892 نئے کیسوں کی تشخیص ،946 مریض صحت یاب
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صحت نے جمعرات کو گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے چار اموات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ 892 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ ... بين الاقوامى -
یو اے ای: کرونا وائرس کا سراغ لگانے کے لیے تیز رفتار لیزرآلہ تیار
متحدہ عرب امارات نے خون کے خلیوں میں کرونا وائرس کی موجودگی کا سراغ لگانے کے لیے تیز رفتار لیزر ٹیکنالوجی ایجاد کرلی ہے۔ یو اے ای کی سرکاری خبررساں ... بين الاقوامى