ترقی اور امن کی راہ میں سپورٹ کے لیے عراق کے ساتھ کھڑے ہیں : خالد بن سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عراق ایک بار پھر عربوں کا ایک طاقت ور اور ترقی یافتہ ستون بن کر ابھرے گا ... اور اس کے عوام اُس خیر و عافیت کے ساتھ زندگی گزاریں گے جس کے وہ مستحق ہیں۔

خالد بن سلمان نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ "مملکت اس وقت عراق کے ساتھ کھڑی ہے تا کہ ترقی، امن اور عرب پڑوسیوں کے ساتھ اخوت کی راہ میں اس کو سپورٹ کرے .. اور عراق اور اس کے عزیز عوام کا مفاد یقینی بنایا جا سکے"۔

Advertisement

دوسری جانب عراق کے نائب وزیر اعظم علی علاوی نے ہفتے کے روز بغداد میں سعودی سفیر کی واپسی کے فیصلے کو گراں قدر قرار دیا۔ بغداد میں سعودی تجارتی اتاشی کا دفتر جلد کام شروع کر دے گا۔

علی علاوی نے جمعے کے روز سعودی وزراء کے ساتھ تیل، معیشت اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے میدان میں متعدد مشترکہ موضوعات پر بات چیت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں