سعودی سفیر کی بغداد واپسی پر عراقی نائب وزیراعظم کا خیرمقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کے نائب وزیراعظم علی علاوی نے سعودی عرب کے سفیر کی بغداد میں واپسی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جلد ہی سعودی عرب اور عراق کے درمیان کمرشل اتاشی بھی کام کرنا شروع کردیں گے۔

العربیہ چینل کے ذرائع کے مطابق عراقی نائب وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سعودی عرب کے سفیر کی بغداد واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

جمعہ کےروز سعودی وزرا اورعراق کے نائب وزیراعظم علی علاوی کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور،تیل اور اقتصادی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق علاوی اور سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں پٹرولیم کی قیمتوں کے استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہ نمائوں کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں تجارتی راہ داریوں کو کھولنے اور مشترکہ قومی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پرزور دیا گیا۔

ادھر سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک عراقی کی وحدت ، خود مختاری اور سلامتی کا حامی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب عراق میں غیرملکی مداخلت کو قبول نہیں کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں