سمندرمیں ایرانی تیل بردار جہازوں پر حملہ کیا توامریکا کو قیمت چکانا ہو گی: روحانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کے صدر حسن روحانی نے وینزویلا کے لیے بھیجے گئے تیل بردار جہازوں کے حوالے سے امریکا کو خبر دار کرتےہوئے کہا ہے کہ کریبین سمندر میں ہمارے جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا تو امریکا کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر حسن روحانی نے امیرقطر سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے ہمارے آئل ٹینکروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس کو بھرپور جواب ملے گا۔ بیان میں امریکا کو خبردار کیا گیا ہے کہ اس نے ہمارے تیل بردار جہازوں کے حوالے سے کسی قسم کی اشتعال انگیزی کی تو واشنگٹن کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ ایران کا تیل بردار جہازوں کا پانچواں کاروان اتوار کو وینز ویلا کے ساحل پرپہنچے گا۔ ان جہازوں پر 2 کروڑ 20 لاکھ سے 2 کروڑ 40 لاکھ لیٹر پٹرول لداہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں