عراق کے ضلع دیالی میں مشتعل عوام نے خمینی کے پوسٹر اتار پھینکے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کے ضلع دیالی میں مشتعل عوام نے "عالمی یوم القدس" کے موقعے پر جگہ جگہ لگائے گئے ایرانی لیڈر آیت اللہ خمینی کے پوسٹر اتار پھینکے۔

خیال رہے کہ ایران میں ولایت فقیہ کے بانی آیت اللہ علی خمینی نے1979ء میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ماہ صیام کے جمعۃ الوداع کو "یوم القدس" منانے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عراق کے ضلع دیالی میں ایرانی حمایت یافتہ تنظیموں کی طرف سے یوم القدس کے حوالے سےشاہرائوں کے اطراف میں جگہ جگہ خمینی کے تصویری پوسٹر آویزاں کیے گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیالی میں مشتعل ھجوم نے سڑکوں کے اطراف میں لگائی گئی خمینی کی تصاویر اور پوسٹر پھاڑک پھینکے۔ ویڈیوز میں شہریوں کو خمینی کے خلاف اور ایران مردہ باد کے نعرے لگاتے بھی سنا گیا۔

درایں اثناء عراقی پارلیمنٹ کے سابق رکن مشعان الجبوری نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ دیالی کے بہادر جوانوں نےدیالی ضلع میں خمینی کی تصاویر اور یوم القدس کے پوسٹر اتار پھینکے۔

ادھر عراقی پارلیمنٹ کے رکن رعد الدھلکی نے کہا کہ ایسے پوسٹر جن کا عراق کے ساتھ کوئی تعلق نہیں عراق کی سڑکوں پر لہرانے کا کوئی جواز نہیں۔

الدھلکی کا کہنا تھا کہ عراق کی بعض جماعتیں عراقی خون کی سودے بازی کررہی ہیں۔ ایران کے کہنے پر یوم القدس اور خمینی تصاویر کا عراق کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں