.

ایران سے تیل کی تیسری کھیپ وینز ویلا کے اکنامک زون کے قریب پہنچ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ریفی نیٹیوک آیک کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ ایران کی جان سے وینز ویلا کے لیے بھیجے گئے تیل برادر جہازوں کی تیسری کھیپ ویبز ویلا کے اقتصادی زون کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ پہلی دو کھیپوں کے ذریعے پہنچنے والے تیل کو اتارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی پرچم بردار ٹینکر پیٹونیا بحر اوقیانوس کو عبور کرنے کے بعد پیر کے روز بحیرہ کیریبین میں داخل ہوا۔ اس سے قبل ایران کے دو تیل برادر جہاز فارچون اور فارسٹ اس سمندر کو عبور کرکے وینز ویلا کی حدود کی داخل ہوئے تھے۔

نیشنل آئل کمپنی کے زیر انتظام ایل پیلیٹو ریفائنری میں وینز ویلا کے وزیر پٹرولیم نے ایرانی تیل بردار جہاز فارچون کا استقبال کیا۔

انہوں نے ملک کو درپیش تیل کےبحران میں ایران کی جانب سےبروقت تیل کی سپلائی یقینی بنانے پرتہران کا شکریہ ادا کیا۔

امریکا نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے دونوں ممبران ایران اور امریکا کے مابین اس معاہدے پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ دونوں ممالک پرپابندیاں عاید کی جاسکتی ہیں۔