.

حوثیوں کے داغے میزائل کے ٹکڑے لگنے سے 3 سعودی خواتین زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے صوبے جازان میں شہری دفاع کے ڈائریکٹریٹ کے میڈیا ترجمان کرنل محمد بن یحیی الغامدی کے مطابق ان کے ادارے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ یمنی اراضی کی جانب سے آنے والا ایک میزائل مملکت کے صوبے جازان میں ایک سرحدی گاؤں میں آ کر گرا۔ یہ میزائل ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے دہشت گرد عناصر کی طرف سے داغا گیا۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق الغامدی نے مزید بتایا کہ واقعے کے نتیجے میں میزائل کے ٹکڑوں سے ایک گھر کو نقصان پہنچا اور اس میں موجود تین خواتین معمولی طور پر زخمی ہو گئیں۔ خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان کی حالت مستحکم ہے.