متحدہ عرب امارات کے ولی عہدالشیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ کرونا کی وبا میں کمی کےبعد سرکاری سرگرمیاں بحال کی جا رہی ہیں۔ اکتیس مئی اتوار کے روز امارات کے سرکاری اور حکومتی دفاتر میں ملازمین کی 50 فی صد حاضری ہوگی اور 14 جون تک سرکاری دفاتر میں 100 فی صد حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔
اپنی ٹویٹس میں انہوں نے نشاندہی کی کہ پچھلے مہینوں کے دوران دبئی حکومت نے ایک سمارٹ ماحول میں دور دراز سے کام کرنے کی اپنی پوری تیاری ثابت کردی ہے جو انتہائی موثر اور قابل اعتماد ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر پر انحصار کرتی ہے۔ مخصوص اوقات میں احتیاطی تدابیر اور اس کے ساتھ پابندیوں کے باوجود بنیادی سروسز متاثر نہیں ہوئیں۔
بتوجيهات صاحب السمو الشيخ محمد بن راشد، اعتمدنا اليوم قرار استئناف عمل الموظفين في المقار الحكومية في دبي بنسبة 50% اعتبارا من الأحد 31 مايو، وصولاً إلى 100% من 14 يونيو 2020 وذلك في إطار الاستعادة التدريجية للحياة الطبيعية في إطار من التدابير الوقائية المكثفة.
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) May 27, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کی تیاری کے حوالے سے ہم جن چیزوں کے منتظر تھے وہ آج ہمارے سامنے عملا ہو رہی ہیں۔ ہماری تیاریوں اور کوششوں کے نتائج سے لگتا ہے کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
دبئی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین الشیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے عید الفطر کے چوتھے دن اپنی سرگرمیوں کے لیے دبئی میں معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔