سعودی عرب میں کسٹم حکام نے منشیات کی بھاری مقدار کی مملکت اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ اس دوران مذکورہ حکام کو انسداد منشیات ے جنرل ڈائریکٹریٹ کا تعاون حاصل رہا۔
کسٹم حکام کے مطابق انہوں نے 17 لاکھ سے زیادہ نشہ آور کیپٹاگون گولیوں کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ اس کے اس منشیات کی وصولی میں ملوث 5 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ منشیات کا ایک حصہ ریاض میں الجاف کی بندرگاہ پر پکڑا گیا جب کہ بقیہ مقدار الحدیثہ کی زمینی گزر گاہ پر دو علاحدہ کارروائیوں میں ضبط کی گئی۔
ان تمام کوششوں میں اسمگلنگ کے ذمے دار افراد نے منشیات کو ٹرانسپورٹ ٹرکوں کے اندر نہایت تکنیکی طریقے سے چھپایا تھا۔