ایرانی صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران وزیرخارجہ نیند کے مزے میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی صدر حسن روحانی کے پارلیمنٹ سے خطاب کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں صدر حسن روحانی تقریر کررہے ہیں جبکہ وزیرخارجہ محمد جواد ظریف انتہائی بے پرواہی کے ساتھ نیند کے مزے لے رہے ہیں۔

کیمروں میں ظریف کو صدر کی تقریر کے دوران سوتا ہوا دکھایا گیا۔

ادھر ایرانی قومی ٹیلی ویژن نے ظریف کی نیند کی کیفیت کو کئی زاویوں سے کور کرکے نشر کیاہے اس کے بعد ایرانی سوشل میڈیا پر طنزو مزاح کی لہر دوڑ گئی۔

اجلاس کے دوران دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن روحانی خطاب میں وزیرخارجہ جواد ظریف منہ پر ماسک چڑھائے آنکھیں بند کیے سورہے ہیں۔ انہوں نے کرسی پر ٹیک لگا رکھی ہے اور نیند کی وجہ سے ان کا چہرہ ایک طرف کر لڑھکا ہوا ہے۔

ٹویٹر پرایک صاحب نے لکھا کہ یہ صبح پونے دس بجے کا وقت ہے اور ہماے لیڈروں کے لیے یہ نیند کا وقت ہوتا ہے۔

ایک سماجی کارکن "حجت فقیہ" نے وزیرخارجہ کی نیند پر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں لکھا کہ "گیارھویں پارلیمانی سیشن کی افتتاحی تقریب میں صدر حسن روحانی کی تقریر کے دوران ظریف کی گہری نیند میں چلے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں