دبئی کی بلدیہ نے آج جمعے کے روز سے چار ساحلوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کے روز جاری بیان میں بتایا گیا کہ مذکورہ ساحلوں میں الممزر، جميرا، ام سقيم اور "جی پی آر" شامل ہیں۔
بلدیہ نے شہریوں اور غیر ملکی مقیمین پر زور دیا ہے کہ وہ ان مقامات پر تمام متعلقہ ہدایات پر سختی سے کاربند رہیں تا کہ سماجی امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اسی طرح بلدیہ نے جمعے کے روز سے بڑے پارکوں اور "برواز دبئی" (دبئی فریم) کو بھی عوام کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا۔
اس سے قبل جمعرات کے ہی روز دبئی میں فنون و ثقافت اتھارٹی نے اپنے زیر انتظام عجائب گھروں کو بتدریج کھولنے کا اعلان کیا۔ اس سلسلے میں الاتحاد میوزیم اور الشندغہ میوزیم میں یکم جون سے لوگوں کی آمد و رفت کی اجازت ہو گی۔ داخلے کے اوقات صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک ہوں گے۔ اس کے علاوہ المسکوکات میوزیم کو اتوار سے جمعرات تک ہفتے کے پانچ روز کھولا جائے گا۔ اس میں داخلے کے اوقات صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک ہوں گے۔
یہ تمام پیش رفت دبئی میں کرونا وائرس کے سبب عائد پابندیوں اور قیود میں کمی لانے اور معمول کی زندگی کی بتدریج بحالی کے اقدامات کا حصہ ہے۔ اس ضمن میں صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت ہو گی۔
-
دبئی سے وطن واپسی کے لیے آن لائن ٹکٹ بُک نہ کرائیں: پاکستانی قونصل جنرل کا انتباہ
پاکستان کے سفارتی حکام نے دبئی میں مقیم اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ وطن واپسی کی پروازوں میں سوار ہونے کے لیے آن لائن ٹکٹ ہرگز بُک نہ کرائیں ... پاكستان -
دبئی میں 27 مئی سے معاشی سرگرمیوں کی بحالی،جِم اور سینماگھر دوبارہ کھولنے کا اعلان
دبئی نے بدھ 27 مئی سے جِم ، سینما گھر اور دوسری کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق کاروباروں کو ... بين الاقوامى -
دبئی : فلپینی ڈریس ڈیزائنر کرونا سے حفاظت کے ملبوسات تیار کرے گا
دبئی میں سکونت پذیر فلپینی ڈریس ڈیزائنر مائیکل سنکو نے کرونا وائرس کے متعدی وائرس سے بچاؤ کے ملبوسات تیار کرنے کے سلسلے میں عرب فیشن کونسل کے منصوبے ... مشرق وسطی