یمن کی تقسیم ایران کا پرانا منصوبہ ہے: الاریانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے وزیر اطلاعات ونشریات معمر الاریانی نے کہا ہے کہ یمن کی تقسیم ایران کا پرانی منصوبہ ہے جو آج ایک بار پھرہمارے سامنے آیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک بیان میں یمنی وزیراطلاعات نے کہاکہ ایران نے ماضی میں الصعدہ میں علاحدگی پسند المومن یوتھ موومنٹ کی بھی ایسے ہی حمایت کی تھی جیسےآج حوثی باغیوں کی حمایت اور مدد کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران گذشتہ پانچ سال سے حوثی باغیوں کو سیاسی، اقتصای اور عسکری مدد فراہم کرکے یمنی عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنانے کے ساتھ یمن کی تقسیم کی سازش پرعمل پیرا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے لیے حوثی باغیوں کے ذریعے پورے یمن پر قبضہ کرنا مشکل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تہران نے یمن کو جغرافیائی بنیادوں پر توڑنے کی کوششیں کی ہیں۔ ایران جنوبی یمن میں بھی انارکی پھیلانے اور تشدد کو ہوا دینے کی کوشش کررہا ہے۔ ایران کی مدد سے حوثی باغیوں نے ریاست کے اندر ریاست قائم کرر کھی ہے اور حوثی یمن کے حوالے سے ایران کے سازشی منصوبے کوآگے بڑھا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں