.

جازان : یمن سے سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والی بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے مغربی صوبے جازان میں شہری دفاع کے ڈائریکٹریٹ کے میڈیا ترجمان کے مطابق ان کے ادارے کو ہفتے کے روز صوبے کی ایک وادی میں ایک بارودی سرنگ ملنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ کرنل محمد الغامدی نے بتایا کہ یہ بارودی سرنگ سیلابی ریلے کے ذریعے یمنی اراضی سے جازان آئی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق الغامدی نے مزید بتایا کہ متعلقہ ادارے نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے بنا کسی نقصان کے اس بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مطلوبہ صورت حال سے متعلق اقدامات پر عمل درامد مکمل کر لیا گیا۔