سعودی علما کونسل کی بیماروں ، بزرگوں اور بچوں کو گھروں میں نماز ادا کرنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی علما کونسل کی طرف سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرونا کی وبا سے خود بھی بچیں اور بیماری پھیلانے سے دوسروں کو بچائیں۔ اس حوالے سے سپریم علما کونسل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ معمر افراد، بچے ،خواتین اور دائمی امراض کا شکار افراد اپنے گھروں میں نماز پنجگانہ ادا کریں۔ مذکورہ تمام افراد کا مساجد میں جمعہ کی نماز کے لیے آنا ضروری نہیں۔ وہ گھروں میں ظہر کی نماز ادا کرسکتے ہیں۔

علما نے وبا کے دنوں میں مخصوص طبقے کے افراد کو با جماعت نماز کی ادائی سے استثنیٰ دینے کےلیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان "لا ضرر ولا ضرار" کو بہ طور جواز پیش کیا ہے۔

Advertisement

اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک اورفرمان ہے کہ جب بندہ بیمار ہوتا یا سفرمیں ہوتا ہے اس کے عمل کا حکم صحت مند مقیم کی طرح ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں