شاہ سلمان کا پبلک پراسیکیوشن سروس میں156 انویسٹی گیشن افسر تعینات کرنے کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس میں پبلک پراسیکیوشن سروس میں 156 مرد اور خواتین کو انوسٹی گیشن افسران تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پبلک پراسیکیوٹر الشیخ سعود المعجب نے اس بات کی تصدیق کی کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عوامی استغاثہ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے ، استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیےخواتین کو عوامی پبلک پراسیکیوشن کے شعبے میں تعینات کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ عدالتی شعبے میں خواتین کی تقرری خواتین کو زیادہ سے زیادہ با اختیار بنانے کےویژن 2030 کاحصہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں