.

امارات نے اقوام متحدہ میں لیبیا کی قومی وقاق حکومت کے مندوب کا دعویٰ باطل قرار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ میں لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے مندوب کے منفی اور غلط بیانات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لیبی مندوب کے دعوے کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امارات نے لیبیا کے مندوب کی طرف سے سلامتی کونسل کو لکھے ایک مکتوب میں لیبیا میں مداخلت کے الزام کو قطعی بے بنیاد اور جھوٹ پرمبنی قرار دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے بھی اقوام متحدہ میں لیبیا کے مندوب کی لیبیا میں ترکی کی خطرناک کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کی کوششوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

متحدہ عرب امارات نے کہا کہ ترکی لیبیا میں جو کچھ کر رہا ہے وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے لیبیا میں پرامن سیاسی حل کے لیے جاری حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں ترک فوجی مداخلت نے وہاں انسانی بحران کو بڑھا دیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے مکتوب میں متحدہ عرب امارات نے لیبیا پر برلن معاہدے پر اتفاق رائے کے ساتھ ساتھ چلنے کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آکار نے اعتراف کیا تھا کہ ان کا ملک لیبیا میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے مزید فوج بھیجنے کو تیار ہے۔