سعودی عرب میں عدلیہ کے شعبے میں 53 خواتین افسران تعینات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت پر عدلیہ کے شعبے میں 53 خواتین نویسٹی گیشن افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین افسران کو جوڈیشرکے متعدد کیسز کی تحقیقات پرمامور کیاجائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ خواتین کی عدلیہ کے شعبے میں تعیناتی کا مقصد مملکت کےعظیم الشان اصلاحاتی پروگرام ویژن 2030 کے اہداف کا حصہ اور خواتین کو زیادہ با اختیار بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل کے تجرمان ڈاکٹر ماجد الدسیمانی نے بتایا کی ویژن 2030 کے اہداف کے تحت پراسیکیوشن کے شعبے میں پچاس سے زاید خواتین کوتعینات کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پراسیکیوشن شعبے کےزیرانتظام 156 مرد وخواتین ملازمین کی پیشہ وارانہ تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جلد ہی انہیں ان کی اہم ذمہ داریوں پرتعینات کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں