سعودی عرب میں منی لانڈرنگ میں ملوث گروہ گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے بیرون ملک رقوم منتقل کرنے میں ملوث ایک گروہ گرفتار کیا ہے۔ منی لانڈرنگ میں ملوث گروپ میں سعودی عرب اور دوسرے عرب ملکوں کے عناصر شامل ہیں۔

پراسیکیوٹر ذرائع کے مطابق پولیس نے گیارہ ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔ ان میں ایک سعودی شہری شامل ہے۔ ملزمان تجارتی،بنک کھاتوں اور دیگر سرگرمیوں کی آڑ میں بیرون ملک رقوم کی منتقلی میں ملوث ہیں۔ ملزمان جدہ، الریاض اور دوسرے شہروں میں منی لانڈرنگ کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی۔ تحقیقی اداروں کو معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے مختلف تجارتی اور کمرشل اداروں کے ذریعے 100 ملین ریال کی رقم بیرون ملک منتقل کی۔ ملزمان کے قبضے سے 70 لاکھ ریال کی رقم نقد حالت میں قبضے میں لی گئی جب کہ بنکوں سے 10ملین ریال ضبط کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں