سعودی وزیر خارجہ کی داعش کے خلاف سرگرم بین الاقوامی اتحاد کی سپورٹ کی یقین دہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا ہے کہ مملکت ،،، دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ تنظیم اور اس کے ذیلی گروہوں کے خاتمے کے سلسلے میں سعودی عرب ہر ممکن کوشش کرے گا۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے یہ بات داعش تنظیم کے خلاف سرگرم بین الاقوامی اتحاد کے رکن ممالک کے وزراء کے ایک چھوٹے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ یہ اجلاس جمعرات کے روز وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر شہزادہ فیصل کا کہنا تھا کہ "مملکت سعودی عرب اس اتحاد کے رکن ممالک کو انسداد دہشت گردی کے میدان میں اپنے تجربے میں شریک کرنے، دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے، انتہا پسندی کے خلاف لڑنے اور رواداری اور کشادہ دلی کی اقدار پھیلانے کے لیے تیار ہے۔ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ سعودی عرب، امریکا اور اطالیہ کی مشترکہ قیادت میں ایک ورکنگ گروپ داعش تنظیم کی فنڈنگ کے سُوتے خشک کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے"۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ "ہماری اجتماعی کوششوں کا نتیجہ دہشت گرد تنظیم داعش کے زوال کی صورت میں سامنے آیا۔ تاہم ہمیں اس بات پر گہری تشویش ہے کہ خطے کے بحرانات کے واسطے سیاسی حلوں کو تعطل کا سامنا ہے۔ فرقہ وارانہ ملیشیاؤں کی جانب سے انتہا پسندی اور نفرت انگیزی کی آگ بھڑکانے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ سنگین خطرات داعش سمیت دہشت گرد تنظیموں کو موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ اپنی بھرتیوں اور صفوں کو منظم کرنے کی صلاحیت دوبارہ حاصل کر لیں۔ لہذا صورت حال اس بات کا مطالبہ کر رہی ہے کہ ہم ان خطرات کو روکنے کے لیے مکمل سنجیدگی اور لگن کے ساتھ مل جل کر کام کریں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں