.

لیبیا میں فائر بندی کی ضرورت کے حوالے سے امریکا اور امارات کے درمیان بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جمعرات کی شام ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بات چیت میں فریقین نے علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں شخصیات نے لیبیا میں فائر بندی اور اقوام متحدہ کے زیر سرپرستی سیاسی بات چیت کے دوبارہ آغاز کی ضرورت پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

اس سے قبل جمعرات کے روز لیبیا میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ تمام غیر ملکی اجرتی جنگجوؤں کو ملک سے جانا ہو گا۔ امریکی سفیر کے مطابق لیبیا میں تنازع کو اب رک جانا چاہیے۔ انہوں نے لیبیا میں تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ بات چیت کے عمل میں شریک ہوں۔

لیبیا میں لڑؑائی کے میدان شامی اجرتی جنگجوؤں سے بھر گئے ہیں۔ ان افراد کو ترکی نے وفاق حکومت کی فورسز کی سپورٹ کی خاطر طرابلس منتقل کیا۔ وفاق حکومت کے لیے ترکی کی حمایت اعلانیہ اور "سرکاری" ہے۔ اس میں جنگجوؤں، ساز و سامان اور ڈرون طیاروں کی فراہمی شامل ہے۔