ٹریفک حادثہ یا ایرانی پولیس کی فائرنگ، تہران میں تین افغان پناہ گزین جل کر جاں بحق
ایران میں ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ افغان پناہ گزینوں کی ایک گاڑی میں بھڑکنے والے آگ کے نتیجے میں کم سےکم تین مہاجرین ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تہران میں قائم افغان سفارت خانے کےمطابق ایک المناک ٹریفک حادثے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں مہاجرین کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑی اور اس میں موجود افراد جل کر خاکستر ہوگئے۔ دوسری طرف عینی شاہدین نے بتایا ہےکہ افغان مہاجرین کی گاڑی کو حادثہ پیش نہیں آیا بلکہ ایرانی پولیس نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کےنتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔
WARNING - DISTURBING FOOTAGE
— IRAN HRM (@IranHrm) June 4, 2020
Security forces opened fire on a car near Yazd, Central #Iran leaving 16 Afghan passengers dead & wounded. The police left the scene when they saw the car on fire. The distressed young man is one of the victims. pic.twitter.com/vy8Akrilke
ایران میں پیش آنے والے اس واقعے کی ایک ویڈیوفوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک گاڑی کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس کے اندر جل ہویی سواریاں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایرانی پولیس کی فائرنگ کا نتیجہ ہے۔
ایران میں انسانی حقوق کے ایک صارف نے ٹویٹر اکائونٹ پر لکھا کہ افغان مہاجرین کی گاڑی کو حاثہ ایرانی پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا۔ گاڑی میں 16 افغان مہاجرین سوار تھے۔