.

لبنان:عروسی ملبوسات میں دو کلوہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان میں پولیس نے عروسی ملبوسات میں 2.2 کلوگرام ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بیروت سے عروسی ملبوسات، کاسمیٹکس اور کیٹلری کا سامان شمالی افریقہ کے ایک مُلک میں اسمگل کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ یہ سامان افریقی ملک کو کارگو کے ذریعے بھیجنے کی تیاری کی گئی تھی۔

داخلی سیکیورٹی فورسزنے ایک بیان میں بتایا کہ نامعلوم افراد عروسی ملبوسات،خواتین کے سنگھار کے سامان اور برتنوں میں ہیروئن کی بڑی مقدار چھپائی گئی تھی جسے ایک شپنگ کمپنی کے ذریعےایک شمالی افریقی ملک روانہ کیا جانا تھا تاہم پولیس نے سامان قبضے میں لینے کے بعد اسمگلرکو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سامان کی تلاشی کے بعد پتا چلا کہ اس میں 2.2 کلو ہیروئن ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسمگلروں نے مذکورہ سامان کی ترسیل کے لیے جعلی شناختی دستاویزات اور فون نمبر استعمال کیے تھے۔ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث شخص کی شناخت کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار شخص کا تعلق لبنان سے ہے۔ اس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ پولیس منشیات اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے مزید عناصر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔