جدہ میں کرونا کے مریضوں کے لیے فیلڈ اسپتال کے ٹرائل آپریشن کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے شہرجدہ میں ایوان صنعت وتجارت کے نمائش مرکز میں محکمہ صحت اور دیگر اداروں کے تعاون سے کرونا کے مریضوں کے لیے ایک فیلڈ اسپتال قائم کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز اس فیلڈ اسپتال کے ٹرائل آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جدہ کے اس فیلڈ اسپتال میں کرونا کے متاثرہ درمیانےاور معمولی نوعیت کے مریضوں کو علاج کے لیے داخل کیا جائے گا۔

Advertisement

اسپتال کے آپریشنل پلان کا آغاز 20 بستروں سے کیا گیا ہے۔ تجرباتی عمل کی تکمیل کے بعد اسپتال میں پانچ سو بستروں کی گنجائش بنائی جائے گی۔ اسپتال میں مریضوں کے لیے مزید آلات اورانتظامات کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کام جاری ہے۔ جدہ کے فیلڈ اسپتال میں لیبارٹری ، ریڈیا لوجی ، فارمیسی ، تغذیہ ، اور ہیلتھ انشورنس کی سہولت شامل ہوگی۔

جدہ محکمہ صحت نے وضاحت کی کہ یہ فیلڈ اسپتال 8000 مربع میٹر پربنایا گیا ہے۔ اسپتال کی تیاری میں کرونا مریضوں کے لیے تمام ضروری حفاظتی تدابیر کو مد نظر رکھا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں