لیبیا میں ریاستی سائے میں ملیشیاؤں کو قانونی حیثیت نہیں دی جا سکتی : قرقاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کا کہنا ہے کہ لیبیا میں ریاستی سرپرستی کے سائے میں ملیشیاؤں کے ہتھیاروں کو قانونی حیثیت دینے کے حوالے سے عرب ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے اس امر کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا کہ لیبیا کا بحران صرف بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔

پیر کے روز اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں قرقاش کا کہنا تھا کہ "اس میں کوئی شک نہیں کہ بہت سے ایسے اندیشے ہیں جن کو عالمی برادری قبول نہیں کر سکتی ، ان میں سرفہرست لیبیا میں لڑائی کا جاری رہنا ہے"۔

Advertisement

اماراتی وزیر مملکت نے مزید کہا کہ "اس حوالے سے جائز تشویش پائی جاتی ہے کہ جنگ اور امن کا فیصلہ ریاست کے اداروں کے ضمن میں رہے۔ ایک اور عرب ملک میں ریاستی پردے کے نیچے ملیشیاؤں کے ہتھیاروں کو قانونی صورت دینے کو مسترد کرتے ہیں۔ اس حوالے سے واحد راستہ لیبیا کے فریقوں کے درمیان سیاسی حل ہے"۔

قرقاش کے نزدیک لیبیا کے حوالے سے مصری منصوبے کے لیے امریکی قومی سلامتی کی تائید سے ،،، فوری فائر بندی اور غیر ملکی افواج کے انخلا کے حوالے سے عرب اور بین الاقوامی زورِ حرکت کو تقویت ملے گی۔

یاد رہے کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ہفتے کے روز ایک سیاسی منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اس کا مقصد لیبیا میں معمول کی زندگی کی طرف واپسی کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔ السیسی نے بحران کے حل کے لیے عسکری آپشن کو پکڑے رہنے سے خبردار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی حل ،،، اس بحران کے حل کا واحد راستہ ہے۔

یہ منصوبہ "اعلانِ قاہرہ" کے نام سے سامنے آیا ہے۔ منصوبے میں زور دیا گیا ہے کہ لیبیا کی یک جہتی کے حوالے سے تمام تر بین الاقوامی قرار دادوں اور پیر 8 جون سے فائر بندی کا احترام کیا جائے۔

گذشتہ روز اتوار کو مصر کے اس منصوبے کا بین الاقوامی سطح پر بالخصوص امریکا، یورپ اور عرب ممالک کی جانب سے بھی خیر مقدم کیا گیا۔ دوسری جانب لیبیا میں وفاق حکومت نے اپنے وزیر داخلہ کی زبانی یہ موقف دہرایا کہ سرت شہر اور لیبیائی فوج کے ہاتھوں میں موجود دیگر علاقوں پر کنٹرول حاصل ہونے تک معرکہ آرائی جاری رہے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں