سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے برطانوی وزیر دفاع بن والاس سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے کی صورت حال، عالمی مسائل اور خطے کی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان اور برطانوی وزیر دفاع کے درمیان خطے کی سلامتی اور امن استحکام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔
سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی "ایس پی اے" کی رپورٹ کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع نے سعودی عرب کی جانب سے برطانیہ کا دفاع نظام مملکت کو ارسال کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری طرف برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور گہرائی تک لے جانے کی ضرورت ر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون خطے کی کی سلامتی اور استحکام کا ضامن ہوسکتا ہے۔