عراق کی ایک شیعہ تنظیم عصائب اھل الحق نے کل منگل کے روز بتایا کہ تنظیم نے ملک کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں قائم تمام دفاتر بند کردیے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عصائب اھل الحق کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور کرونا وبا کی وجہ سے ملک کے جنوبی اور وسطی اضلاع میں تمام مراکز بند کردیا گیا ہے۔
تنظیم کے سربراہ قیس خزعلی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پرپوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا کہ تنظیم کے بعض دفاتر کو سرکاری اور مقامی سیاسی شخصیات کی غیرملکی طاقتوں کے ایجنڈے اور منصوبوں میں تعاون اور عراق میں عسکری گروپوں کے مراکز کو نذرآتش کرنے کے واقعات کے تناظرمیں بند کیا گیا ہے۔