.

محمد بن سلمان اور یو این سیکرٹری جنرل کے درمیان خطے کی صورت حال پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ کل بدھ کے روز ہونے والی اس بات چیت میں دونوں رہ نمائوں نے خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انتونیو گوٹیرس نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہ نمائوں نے علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی۔ سعودی ولی عہد نے خطے میں جاری تنازعات کے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہا۔