لیبیا: سرت میں ترکی کے زیر نگرانی بارودی سرنگوں کی تنصیب ، مصراتہ پر فوج کی بم باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لیبیا میں عسکری ذرائع نے "العربیہ" اور "الحدث" نیوز چینلوں کو بتایا ہے کہ وفاق حکومت کے مسلح ارکان ترک افسران کی نگرانی میں سرت شہر کے مغرب میں بارودی سرنگیں نصب کر رہے ہیں۔

ادھر لیبیا کی فوج کی فضائیہ نے مصراتہ شہر کے مشرق میں وفاق حکومت کے گروپوں کو نشانہ بنایا۔

Advertisement

لیبیا کی فوج کی جنرل کمان کے ایک عسکری ذمے دار نے جمعرات کے روز بتایا کہ فائر بندی نے سرت شہر اور اس کے مضافات میں لڑائی کے تمام محاذوں پر خاموشی طاری کر دی ہے۔

لیبیا کی فوج کے ایک سینئر ذمے دار بریگیڈیئر جنرل خالد المحجوب نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ سرت شہر میں صورت حال اچھی ہے اور لیبیا کی فوج نے مصراتہ شہر کی سمت نئے ٹھکانوں پر پوزیشنیں لے لی ہیں۔ سرت کے مغرب میں وادی جارف پر فضائی بم باری کے بعد وفاق کے زیر انتظام ملیشیائیں وہاں سے بھاگ نکلیں۔

یاد رہے کہ متحارب فریقین کے درمیان شدید لڑائی رواں ہفتے لیبیا کے وسطی علاقے میں منتقل ہو گئی۔ یہاں ترکی کی حمایت یافتہ وفاق حکومت کی فورسز تزویراتی اہمیت کے حامل شہر سرت کا کنٹرول چھیننے کے لیے کوشاں ہے۔ لیبیا کی فوج نے جنوری میں سرت پر کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔

لیبیا میں اقوام متحدہ کے سپورٹ مشن کا کہنا ہے کہ اس نے دونوں فریقوں کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر دیا ہے تا کہ زمینی طور پر تازہ ترین پیش رفت کو زیر بحث لایا جا سکے۔ مشن نے وفاق حکومت اور لیبیا کی فوج کے درمیان مشترکہ عسکری بات چیت کے تیسرے اجلاس کے نعقاد کا اعلان کیا۔

سابقہ سفارتی کوششیں ناکامی سے دوچار ہو چکی ہیں۔ رواں سال فروری میں جنیوا میں ہونے والے بات چیت کے دو ادوار میں سیاسی حل کی جانب کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ دونوں فریق سابقہ شرائط پر سختی سے ڈٹے رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں