الجزائر کی لیبیا کے متحارب فریقین میں مصالحت کرانے کی پیشکش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے ہفتے کے روز لیبیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلہ صالح سے ملاقات میں لیبیا کے متحارب فریقین کے درمیان مصالحت کی پیش کش کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عقیلہ صالح سے ملاقات کے موقعے پر الجزائری صدر نے کہا کہ ان کا ملک برادر ملک لیبیا کے استحکام، ترقی، خوشحالی اور خود مختاری کا حامی ہے۔ لیبیا میں جاری لڑائی میں شامل دونوں فریقوں کو مذاکرات کی میز پرآنا ہوگا۔ الجزائر دونوں فریقوں کےدرمیان مصالحت اور بات چیت کرانے کے لیے ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

Advertisement

الجزائری صدر نے لیبیا میں جاری لڑائی میں غیرملکی مداخلت کو مسترد کردیا اور لیبیا میں جنگ بندی کے حوالے سے مصر اور دوسرے ممالک کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقعے پر لیبی پارلیمںٹ کے اسپیکر عقیلہ صالح نے صدر عبدالمجید تبون کی جانب سے لیبیا میں جنگ بندی اور فریقین میں مصالحت کرانے کے وعدے کو سراہا۔

عقیلہ صالح نے ملاقات میں لیبیا میں ترکی کی فوجی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ ترکی کی عسکری مداخلت کے نتیجے میں لیبیا میں خون خرابہ بڑھ گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں