کرونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں یمنی سفارت خانہ بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کرونا وائرس پھیلنے کے نتیجے میں سعودی عرب میں قائم یمن کے سفارت خانے میں سفارتی سرگرمیاں بند کردی گئی ہیں۔ سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں قائم یمنی سفارت خانے نے کل ہفتے کو کرونا وائرس کی وجہ سے ہرطرح کی سفارتی سرگرمیوں کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سعودی عرب میں کرونا کے بڑی تعداد میں کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔

Advertisement

سفارتخانے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ٹویٹر" پر اپنے اکاؤنٹ کے توسط سے ایک مختصر ٹویٹ میں کہا سفارت خانہ اتوار سے غیر معینہ مدت تک کام سروسز بند کررہا ہے۔

دو ماہ قبل یمن کے سفارت خانے کے کرونا وائرس کی وجہ سے سفارتی سرگرمیاں بند کردی تھیں۔ مئی کے آخر میں یمنی سفارت خانے نے اپنا کام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا مگر اسے چند دنوں کے اندر اندر دوبارہ بند کرنا پڑا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں