.

او آئی سی کی حوثی باغیوں کے سعودی عرب پرحملوں کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسلامی تعاون تنظیم نے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں شہریوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق او آئی سی کی طرف سے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر نجران اور خمیس مشیط کے شہریوں پر بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کے ذریعے حوثی حملے اورصعدہ سے بیلسٹک میزائل حملے قابل مذمت ہیں۔ ان حملوں میں بے گناہ اور معصوم سعودی شہری زخمی شیل لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف العثیمین نے سعودی عرب کے معصوم شہریوں کے خلاف حوثیوں کے "دہشت گردانہ حملوں" کی شدید مذمت کرتے ہوئے حوثی گروپ اور اسے مالی اور فوجی مدد کرنے والوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں کا ذمہ دار قرار دیا۔ العثیمین نے یمن میں عرب اتحادی فوج کے حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن کی حمایت کی۔