.

بغداد ہوائی اڈے کے قریب امریکی فوج کے لاجسٹک ہیڈ کواٹر پرمیزائل حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کےقریب تعینات امریکی فوج اور اس کے لاجسٹک ہیڈ کواٹر پرر دو میزائل حملوں کی اطلاعات ہیں۔

العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب دو میزائلوں سے بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوج کی ایک تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ان دونوں میزائلوں سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد ہوائی اڈے کے قریب میزائلوں سے امریکی افواج کے لاجسٹک ہیڈ کواٹر کو نقصان پہنچا ہے۔