"حوثی باغیوں کا کسی ایک ملک پرحملہ تمام خلیجی ممالک پرحملے کے مترادف ہے"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کےسعودی عرب کی سول آبادی پر راکٹوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے کیے گئےحملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ کونسل کےکسی ایک رکن پرحملہ تمام خلیجی ممالک پرحملہ سمجھا جائے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خلیج تعاون کونسل کی طرف سے گذشتہ روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر ڈرون طیاروں کی مدد سے حملے کی کوشش قابل مذمت ہے۔ کونسل اس حملے میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے۔

Advertisement

خلیج تعاون کونسل کی ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ کونسل کے سکریٹری جنرل سعودی عرب کے جنوبی علاقے خمیس مشیط پر حوثیوں کی طرف سے شہری آبادی پرحملہ کھلی دہشت گردی ہے۔ سعودی عرب کو اپنے دفاع اور بیرونی حملوں کی روک تھام کا حق حاصل ہے۔ اس حوالے سے کونسل سعودی عرب کےساتھ کھڑی ہے۔

خیال رہے کہ سوموار کے روز عرب اتحادی فوج نے یمن سے سعودی عرب کے علاقے عسیر اور خمیس مشیط پر چھوڑے گئے ڈرون طیاروں کو مار گرایا تھا۔

خلیج تعاون کونسل نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں اور خطے میں امن و سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں کے خلاف خلیجی ممالک کا ساتھ دے۔

مقبول خبریں اہم خبریں