امارات کی عراق میں ترکی کی بمباری کی شدید مذمت

انقرہ پر بغداد کی سلامتی اور خود مختاری کی خلاف ورزی کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات نے شمالی عراق کے صوبہ کردستان میں ترکی کی طرف سے کی جانے والی مسلسل بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ امارات کا کہنا ہے کہ ترکی کی عراق میں فوجی مداخلت عراق کی خود مختاری اور سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ترکی اور عراق دونوں عراق کی خود مختاری کو نقصان پہنچا رہےہیں۔

اماراتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی عراق میں ترک طیاروں کی بمباری برادر عرب ملک کی خود مختاری کی توہین ہے اوراس بمباری نے شمالی عراق میں عوام کو سخت خوف وہراس کا شکار کیا ہے۔

Advertisement

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امارات کا عراق کےحوالے سے اصولی موقف یہ ہے کہ ہم کسی عرب ملک کے اندرونی امور میں مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔

بیان میں ترکی پر زور دیا گیا ہے کہ وہ عراق کی خود مختاری کی مسلسل خلاف ورزیوں سے باز آئے۔

خیال رہے کہ ترکی گذشتہ ایک ہفتے سے عراق کے شمالی علاقوں اور صوبہ کردستان میں ایک باغی کرد تنظیم "پی کے کے" کے ٹھکانوں پر بمباری کررہا ہے۔

ترکی نے نہ صرف عراق کے صوبہ کردستان میں فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ انقرہ کی طرف سے توپ خانے اور ٹینکوں سے بھی شمالی عراق میں کردوں کےٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں