لیبیا میں قومی وفاق حکومت کے ایک برطرف مفتی اور متنازع عالم دین الصادق الغریانی نے قومی وفاق حکومت کی وفادار ملیشیا کی قید میں موجود نیشنل آرمی کے فوجیوں کو قتل کرنے کا فتویٰ صادر کیا ہے۔
قال: " يجوز للمقاتلين أخذ أموالهم غنائم لأنفسهم وليس لحكومة السراج".. المفتى الإخواني المعزول صادق #الغرياني يفتي بقتل أسرى الجيش الوطني الليبي#ليبيا#العربية pic.twitter.com/qv4Fop9fD4
— ا لـ ـعـ ـر بـ ـيـ ـة (@AlArabiya) June 18, 2020
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق علامہ الغریانی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ نیشنل آرمی کے گرفتاری فوجیوں کے ساتھ تاتاریوں اور منگولوں کا سلوک کیا جائے۔ ان پر اللہ کی شریعت کا نفاذ جائز نہیں اور نہ ہی یہ اسلامی قانون کے تحت مسلمان قیدیوں کے دائرے میں آتے ہیں۔ ان پر دوسرے قوانین کا اطلاق ہونا چاہیے۔
الغریانی کا مزید کہنا تھا کہ قومی وفاق حکومت کی وفاداری میں لڑنے والے عسکری گروپ غنیمت حاصل کرنے کے حق دار ہیں۔ ان کا حاصل کردہ مال غنیمت حکومت کو نہیں لینا چاہیے۔
ادھر اسی سیاق میں اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ لیبیا میں قومی وفاق حکومت کی وفادار ملیشیائوں نے دس ہزار سے زاید افراد کو پابند سلاسل کررکھا ہے۔