وڈیو : الحدیدہ صوبے میں گھروں اور مسجد پر حوثیوں کی گولہ باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں باغی حوثی ملیشیا نے جمعرات کے روز الحدیدہ صوبے کے جنوبی شہر التحیتا میں شہریوں کے گھروں کو بھاری اور درمیانے ہتھیاروں سے بم باری کا نشانہ بنایا۔

یمن کے مغربی ساحل پر مشترکہ فورسز کے عسکری میڈیا نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے الحدیدہ صوبے میں روزانہ کی بنیاد پر اقوام متحدہ کے زیر سرپرستی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملیشیا نے التحیتا میں شہریوں کے گھروں اور مسجد الرحمن کو نشانہ بنایا۔ عسکری میڈٰیا کے مطابق "حوثیوں نے شہریوں کے گھروں پر آتشی ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ اس کے علاوہ جنونی طریقے بم باری کی گئی جس کے نتیجے میں شہریوں بالخصوص بچوں اور خواتین میں دہشت اور افراتفری پھیل گئی"۔

مزید برآں حوثی ملیشیا نے التحیتا شہر کے مغربی علاقے میں واقع جامع مسجد الرحمن کو بھی بھاری اور درمیانے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ یہ عبادت گاہوں اور اللہ کے گھروں کی حرمت کی کھلی پامالی ہے۔ حوثیوں کی وحشیانہ کارروائی میں مسجد کے مینار اور مسجد کی دیواروں اور کھڑکیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

التحیتا کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا موقع نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کے بعد سے یہ مجرمانہ ملیشیا شہر میں مساجد کی ایک بڑی تعداد پر بم باری کر چکی ہے۔

حوثی ملیشیا نے 15 جون کو التحیتا شہر میں ہی المشعشع قبرستان کو حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ اس کے نتیجے میں قبرستان کی بیرونی دیوار کو نقصان پہنچا۔

جمعرات کے روز حوثی ملیشیا کے عناصر نے الحدیدہ شہر میں دراندازی کی ناکام کوشش کی۔ اس دوران ملیشیا کے کم از کم 6 ارکان مارے گئے جب کہ ایک زخمی رکن مشترکہ فورسز کے ہاتھوں قیدی بنا لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں