کرونا وائرس: فلسطین میں 33 نئے کیسز، سوڈان میں مجموعی اموات 500 سے متجاوز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلسطین میں کرونا وائرس کی متعدی وبا کی "دوسری لہر" کا سامنا ہے۔ یہ بات وزیر فلسطینی وزیر صحت نے بتائی۔

Advertisement

ہفتے کی صبح الخلیل اور نابلس میں کرونا کے 33 نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ اس طرح فلسطین میں اس وبائی مرض میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 903 تک پہنچ گئی ہے۔

ادھر سوڈان میں وزارت صحت نے جمعے کی شام کرونا وائرس کے مزید 100 متاثرین کے انکشاف کا اعلان کیا۔ ان کے علاوہ مزید 7 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

اس طرح ملک میں اس وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک سامنے آنے والے مصدقہ کیسوں کی تعداد 8416 ہو گئی ہے۔ متاثرین میں سے 513 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔ اس کے مقابل 3204 مریض اب تک کرونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

کویت میں وزارت صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ کرونا وائرس کے 536 مزید مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ اس طرح اس وبائی مرض سے چھٹکارہ حاصل کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30726 تک پہنچ گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں