.

سعودی عرب میں ٹریفک کا المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تمام افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شمالی شہر حائل میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک سعودی شہری کرائے پر لیے نئے گھر میں گھر کا سامان منتقل کر رہا تھاکہ اس دوران اس کی کار سامنے سے آنے والی ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس حادثے میں مجموعی طور پر چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

ایک مقامی شہری حماد محیسن التریبانی بتایا کہ اس کے بھائی حماد کی اہلیہ لینہ گائوں میں تعیناتی کے بعد انہوں نے گذشتہ برس وہاں ایک نیا مکان کرائے پر لیا تھا۔ تاہم وہ ابھی اس میں منتقل نہیں ہوئے تھے۔

حماد اپنے بچوں کے ہمراہ گھر کا سامان اور فرنیچر نئے مکان میں لے جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں المناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ سواریوں سمیت جل کر راکھ بن گئیں۔ حادثے کے وقت کوئی شخص ان کی مدد کو نہ پہنچ سکا۔ واقعے کی خبر ملنے کےبعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

خیال رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے حماد ایک مسجد کے موذن تھے۔ حادثے میں ان کے ساتھ فوت ہونے والے ان کے بچوں میں 10 سالہ سامی،9 سالہ حسام، دو سالہ عبداللہ، حماد کی اہلیہ اور ایک ملازمہ شامل ہیں۔