عرب لیگ کے وزراء خارجہ کا ایک ہنگامی اجلاس آج منگل کے روز منعقد ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس مصر کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں لیبیا کی صورت حال اور النہضہ ڈیم کا بحران زیر بحث آئے گا۔
یہ اجلاس مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے اس اعلان کے بعد منعقد ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لیبیا میں مصر کی کسی بھی براہ راست مداخلت کو اب بین الاقوامی سطح پر قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ السیسی نے فوج کو ہدایت کی تھی کہ وہ ملک کے اندرون یا بیرون کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔