.

امریکا اور سعودی عرب کے وزراء خارجہ کے درمیان خطے کی صورت حال پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہ نمائوں نے خطے کی تازہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے حامل دیگر امور پر بات چیت کی۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دونوں دست ممالک کے درمیان اسٹرٹیجک تعلقات،خطے اور عالمی مسائل پر مشترکہ موقف اختیار کرنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ کٰال کیا گیا۔

ایک دوسرے سیاق میں امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف سعودی عرب کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے داعش، القاعدہ اور یمن کے حوثی دہشت گردوں کی بیخ کنی میں اہم کردار ادا کیا۔ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے امریکا کی قیادت میں قائم عالمی اتحاد میں بھی سعودی عرب نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔