ایران میں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ،9 اضلاع خطرناک قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران میں کرونا سے ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایرانی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کے نتیجے میں 9 اضلاع کے باشندوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کی ترجمان سیما لاری نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے نیتجے میں مزید 109 اموات اور 2،628 نئے کیسز سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نو اضلاع کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

لاری نے ایرانی ٹیلی ویژن پر جمعہ کے روز اپنے روزانہ اپ ڈیٹ کے دوران بتایا کہ ایران میں کرونا سے ہلاکتوں کی کل تعداد 10239 ہوگئی جبکہ متاثرین کی کل تعداد جمعہ کی دوپہر تک 217،724 تک پہنچ گئی تھی۔ ان میں سے 2912 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سیما لاری نے بتایا کہ ملک کے نو اضلاع ، کرمان شاہ ، کردستان ، اہواز ، ہرمزگان ، مغربی آذربائیجان ، مشرقی آذربائیجان ، خراسان رضوی ، البرز اور بوشہر کی صورتحال خطرناک ہے اور ان علاقوں میں کرونا کی وبا مزید تباہی پھیلا سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں