ترکی میں اپوزیشن رہ نما کمال قلیچ دار اولو نے ایک بار پھر ملک میں صدارتی نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اقتصادی صورت حال کی بربادی کا ذمے دار صدر رجب طیب ایردوآن اور ان کی پالیسی کو ٹھہرایا ہے۔
جمعے کی شب ایک ٹی وی انٹرویو میں قلیچ دار اولو نے کہا کہ "2018 میں شروع ہونے والے یک شخصی حکومتی نظام کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت جو 2018 میں 4 لیرہ کے برابر تھی وہ بڑھ کر 6 لیرہ تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ملک میں سونے کی قیمت 328 لیرہ سے 661 لیرہ ہو گئی۔ قومی سطح پر ہماری آمدنی میں 100 ارب ڈالر کی کمی آئی۔ عالمی معیشت کی درجہ بندی میں ترکی 17 ویں سے 19 ویں نمبر پر آ گیا"۔
ریپبلکن پیپلز پارٹی کے سربراہ کمال قلیچ دار اولو نے آخری بلدیاتی انتخابات میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (اپوزیشن کی کرد جماعت) کے ساتھ اپنے اتحاد کا حوالہ دیا۔ اولو نے اس پارٹی کے ووٹرز پر عائد الزام اور انہیں دہشت گرد قرار دیے جانے پر کڑی تنقید کی۔ اولو کا کہنا تھا کہ "65 لاکھ شہریوں نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے حق میں ووٹ دیے، کیا ہم 65 لاکھ شہریوں کو دہشت گرد قرار دیں گے، کیا یہہ ایسی بات ہے جسے عقل قبول کرے"۔
اسی سلسلے میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی ترجمان ابرو گونائے نے ایردوآن حکومت کی جانب سے پارٹی قیادت اور اس کے سپورٹرز پر ڈالے جانے والے دباؤ پر شدید نکتہ چینی کی۔ گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں گونائے نے کہا کہ "ضرورت اس بات کی ہے کہ آئین میں مذکورہ حقوق کے ذریعے کُردوں کا مسئلہ حل کیا جائے، جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا تب تک کوئی بھی دوسرا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا"۔
گونائے کے مطابق ان کی پارٹی کے سپورٹرز حکمراں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی سازشی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر آ گئے۔ اس پارٹی کی استبدادیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی کے حکام نے گذشتہ عرصے کے دوران ملک میں کئی اپوزیشن شخصیات اور حکومتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو حراست میں لیا۔ ان کے علاوہ متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا جن پر 2016 میں فوجی انقلاب کی ناکام کوشش سے تعلق ہونے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔
-
عرب ممالک میں ترکی کا کردار نا پسندیدہ ہے: متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات نے جمعرات کے روز ایک بیان میں عرب ممالک میں ترکی کی مداخلت پر شدید تنقید کی ہے۔ امارات کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں ترکی کا کردار ... مشرق وسطی -
ترکی مصراتہ کو طیاروں کے ذریعے اسلحہ کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہے: المسماری
لیبیا کی نیشنل آرمی کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے کہا ہے کہ ترکی ہوائی جہازوں کی مدد سے لیبیا کے مصراتہ اور معیتیقہ ہوائی اڈوں پر اسلحہ پہنچانے ... مشرق وسطی -
لیبیا میں ترکی کے عزائم، تعمیر نو کے منصوبے اور کمپنیاں
اس میں کوئی شک نہیں کہ ترکی کا اعلی اختیاراتی وفد کا گذشتہ ہفتے طرابلس کا دورہ قابل ذکر رہا۔ خاص طور پر جب اس وفد نے لیبیا میں اپنا کام مکمل کرنے کے ... بين الاقوامى