.

مصر : کرونا متاثرین کے لیے سب سے بڑا فیلڈ ہسپتال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ہفتے کی شام دارالحکومت قاہرہ کے مشرق میں کرونا کے متاثرین کو الگ تھلگ رکھنے کے لیے سب سے بڑے فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔ یہ ہسپتال ارض المعارض کے علاقے میں قائم کیا گیا ہے۔

مصری صدر نے مسلح افواج کے زیر انتظام قائم کیے گئے ہسپتال کا تمام تر ساز و سامان اور آلات دیکھے۔ ہسپتال کی مجموعی گنجائش 4 ہزار بستروں کی ہے۔ ان کے علاوہ تیار ایمبولینس کی گاڑیاں اور ایمبولینس ہیلی کاپٹر بھی دستیاب ہیں۔

مصری وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ہفتے کے روز تک مصر میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسوں کی مجموعی تعداد 63923 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 2708 مریض فوت ہو چکے ہیں جب کہ 17140 اب تک شفایاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔