علامہ علی الامین کے بیٹے نے اپنے والد کی سلامتی کا ذمے دار حزب اللہ کو ٹھہرا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لبنانی شیعہ عالم دین اور مفکر علی الامین کے بیٹے ہادی الامین نے "حزب الله" ملیشیا کو اپنے والد کی سلامتی کا ذمے دار ٹھہرایا ہے۔ لندن میں مقیم ہادی نے اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ ان کے والد کو حزب اللہ اور اس کے حامیوں کی جانب سے ایک بار پھر غدار قرار دے کر قتل کی کھلی دھمکیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہادی نے باور کرایا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ ان کے والد کے تحفظ کے ذمے دار ہیں۔

علامہ علی الامین حزب اللہ مخالف مواقف کے سبب معروف ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ لبنان میں 300 سے زیادہ سماجی کارکنان، انسانی حقوق کے کارکنان اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے۔ پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا کہ استغاثہ کو حکام کے ہاتھوں میں تفتیشی عدالت کا روپ نہیں دھار لینا چاہیے۔

دوسری جانب "مجلس حكماء المسلمين" کا کہنا ہے کہ اسے مجلس کے رکن اور لبنان اور عرب و اسلامی دنیا میں اعتدال پسند مذہبی شخصیت علامہ علی الامین کو نشانہ بنانے کے لیے حالیہ منظم مہم پر گہری تشویش ہے۔

مجلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مہم کا مقصد دانش وروں کی آواز کو خاموش کروا کر لبنانی معاشرے میں فتنہ پھیلانا ہے۔ وہ ہی آواز جس نے معاشرے میں یک جہتی اور یگانگت کو قائم رکھا ہوا ہے۔

مجلس حكماء المسلمين نے علامہ علی الامین اور ان تمام رہ نماؤں کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار کیا جن کو منظم طور پر کردار کشی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں