ٹرمپ کی جارج واشنگٹن کی یادگار کی توڑپھوڑ کرنے والوں کو 10 سال قید کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں امریکا میں متعدد مجسموں اور یادگاروں کو نقصان پہنچانے والی تخریب کاری کی کارروائیوں پر بار بار تنقید کی ہے۔ انہوں نے یادگاروں کی توڑپھوڑ کرنے والوں کو تخریب کار قرار دیا اور کہا کہ ایسے عناصر سے اپنی کارروائیوں کا حساب دینا ہوگا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹیوٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ ہم مین ہٹن میں واقع جارج واشنگٹن کے یادگاری مجسمے پر رنگ پھینکے اور اس کی توڑپھوڑ کرنے والوں کا تعاقب جاری ہے۔ ایسے تخریب کار عناصر کومعاف نہیں کیا جائے گا۔ ہمارے پاس ان کی کارروائیوں کی پوری ریکارڈنگ موجود ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ نوادرات اور مجسمے ایکٹ کی بنیاد پر ان پر مقدمہ چلایا جائے گا اور انہیں 10 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اب اپنے آپ کو ہمارے حوالے کرو!"

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر نے جمعہ کی شام کہا تھا کہ وہ امریکی معاشرے کی امن وامان برقرار رکھنے کے لیے جو ضروری ہوا کریں گے اور "انارکی" پھیلانے والواں کو کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ میں نے ایک بہت ہی مضبوط ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جو امریکی نوادرات اور مجسموں کی حفاظت کرتا ہے۔ اس ایکٹ کے تحت حالیہ مجرمانہ تشدد کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہمارے عظیم ملک کے خلاف ان غیر قانونی کاروائیوں کے لیے طویل قید کی سزا مقرر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں