سعودی عرب کے وزیر صنعت بندر الخریف نے کہا ہے کہ مملکت میں کرونا کی وبا کے عرصے میں ماسک کی تیاری میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔
العربیہ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں یومیہ 25 لاکھ ماسک تیار کیے جا رہے ہیں اور ہمارا ہدف ایک دن میں ایک کروڑ ماسک تیار کرنا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب مختلف شعبوں میں مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ اس حوالے کسمٹز، خزانہ اور تنظیمی نوعیت کے اہم فیصلے اور اقدامات کیے گئےہیں۔
سعودی عرب میں حکومت اہم اینی شی ایٹیوز اور قانون سازکے ذریعے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کیےہیں۔